۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ باقر مقدسی

حوزہ/ پاکستان کے با ایمان اور غیرت مند مومنین سے اپیل ہے کہ اس سال ملک بھر میں خدمت خلق کی ایک نئی تاریخ رقم کریں اور سیلاب زدہ گان کی خدمت کو ترجیح دیں اور اپنے تمام اخرجات متاثرین پر خرچ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ باقر مقدسی نے حالیہ بارشوں سے پاکستان بھر میں خصوصا سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی تباہی، جانی اور مالی نقصانات پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے حالیہ بارشوں میں نقصانات اٹھائے ہیں ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جہاں بھی انسانی قیمتی جانوں کے نقصان ہوا ہے، ان کے عزیز و اقارب کو تسلیت پیش کرتا ہوں اور پاکستان کے غیور مسلمانوں اور مومنین سے گزارش ہے کہ سیلاب زدہ گان کو تنہا نہ چھوڑیں، اپنی استطاعت کے مطابق ان کے ساتھ تعاوں کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر پاکستان کے با ایمان اور غیرت مند مومنین سے اپیل ہے کہ اس سال ملک بھر میں خدمت خلق کی ایک نئی تاریخ رقم کریں اور سیلاب زدہ گان کی خدمت کو ترجیح دیں اور اپنے تمام اخرجات متاثرین پر خرچ کریں۔ ہماری دعا ہے کہ پرودگار ملت پاکستان کو اس سخت کڑی میں سرخ اور کامیاب قرار دئے اور پاکستان کی حکومت اور سیاسی حلقوں کی بھی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ بھی اپنا کردار ادا کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .